عمران خان کے ساتھ ملاقات کے خواہشمند عالمی شہرت یافتہ نوجوان پر آج کیا بیتی ہے؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 16, 2017 | 09:52 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سپریم کورٹ کے باہرعمران خان نے ملاقات کے خواہشمندپی ٹی آئی ورکرزکوجھاڑپلادی۔ ذرائع کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ سے باہر آئے تو نے ان سے ملنے کی کوشش کی جس پر عمران خان نے یہ کہہ کر جھاڑ پلادی کہ پیسے مانگتے ہو؟جواب میں کارکنوں نے کہا کہ ہم پیسے نہیں مانگتے ہم نے ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔

ملاقات کیلئے آئے کارکن فرحان خان نے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں نے مارشل آرٹس میں ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے اور خان صاحب سے ملناچاہتاتھا۔ف

رحان خان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق اور عون چودھری نے گزشتہ روز 5 گھنٹے بنی گالہ میں بٹھائے رکھا ،ہم تو عمران خان سے ملنا چاہتے تھے مگر ہمیں ملنے نہیں دیا گیا۔یاد رہے کہ پانامہ کیس کی سماعت کے بعد عمران خان سے بلوچستان اور لاہور سے تعلق رکھنے والے 2 کارکن عمران خان سے ملنا چاہتے تھے۔