عمران خان تیسری شادی کب کر رہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 09, 2017 | 11:23 صبح

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) نت نئے اور دلچسپ خواب دیکھنے والے صوبائی وزیر منظور وسان نے اپنے ایک اور خواب کا تذکرہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان الیکشن سے قبل شادی کر لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی 2018ءکے انتخابات سے پہلے ہو گی۔نوازشریف ادھورے منصوبوں کے فیتے کاٹ رہے ہیں۔منظور وسان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کی حالت بلکل ٹھیک ہے مگر خان صاحب کو چاہئیے کہ وہ اپنے صوبہ خیبر پختونخوا پر توجہ دیں۔