عمران خان کادورہ کراچی، پاکستانیوں کےلئے2ایسی خوشخبریاں آگئیں کہ جان کرآپ کپتان کولاکھوں دعائیں دیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 14:11 شام

سلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 29دسمبرکوکراچی کے دورے پرجائیں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شوکت خانم ہستپال کراچی کاسنگ بنیاد رکھنے کیلئے29دسمبرکو2روزہ دورے پرشہرقائدجائیں گے۔ اپنے دورے کےدوران وہ پارٹی رہنماوں کے ساتھ ساتھ دیگرسیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان اپنے دورے کےدوران شوکت خانم ہسپتال کراچی کا سنگ بنیاد رکھیں گےاور 30 دسمبر کو لیاری بھی جائیں گے تاہم دورہ لیاری کے دوران عمران خان اور نب

یل گبول کے درمیان ملاقات کابھی امکان ہے۔اوروہ تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان بھی کرسکتے ہیں۔اپنے دورے میں عمران خان جنید جمشید کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے بھی جائیں گے جبکہ کراچی میں سیاسی شخصیات اور پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔