بریکنگ نیوز: فیصلہ سنا دیا گیا عمران خان کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 16, 2017 | 07:22 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ ) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کو خارج کر دیا۔الیکشن کمیشن میں درخواست ہاشم بھٹہ نے دائر کر رکھی تھی تاہم درخواست کی سماعت کے دوران وہ خود عدم حاضر رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف درخواست آرٹیکل 62اور 63پر دائر کی گئی تھی جس کی آج سماعت تھی مگر درخواست گزار کی عدم حاضری پر الیکشن کمیشن نے اسے خارج کر دیا ہے۔