”پی ٹی آئی آئی آئی خوشحالی لائی “ لاہور ، پشاور اور کراچی کے بعد اب کس شہر میں شوکت خانم کینسر ہسپتال بنے گا ؟
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 16, 2017 | 08:18 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جنوبی پنجاب میں بھی شوکت خانم کینسر ہسپتال بنانے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے پاکستان کے لوگ تخت لاہور سے تنگ آ چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے پانامہ لیکس پر سوموٹو ایکشن لے لیا، کرپشن کے خلاف جنگ عوام کی جنگ ہے اور اگر اس میں جیت ہوئی تو پاکستان بدل جائے گا۔قطری 1993ءمیں ملکیت ثابت نہ کر سکا یا مریم نواز شریف کی ملکیت ثابت ہو گئی تو نواز شریف کی چھٹی ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے ڈی جی خان پہلے آنا چاہئے تھا لیکن نہ آنے پر معذرت خواہ ہوں۔یہ مت سمجھیں کہ مجھے آپ کے مسائل کا پتہ نہیں کیونکہ مجھے سب پتہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور جنوبی پنجاب کے لوگ سب تخت لاہور سے تنگ آ چکے ہیں۔ صرف آپ ہی نہیں بلکہ سارے پاکستان کے لوگ بلکہ لاہور کے لوگ بھی تخت لاہور سے تنگ آ چکے ہیں اورمجھے لگتا ہے کہ اللہ نے پانامہ لیکس پر نواز شریف کے خلاف جو سوموٹو ایکشن لے لیا ہے، پاکستان کو شریف مافیا سے نجات مل جائے گی۔