اثاثوں کی چھان بین،عمران خان نے بڑی پیشکش کردی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 08, 2017 | 15:05 شام
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنے اثاثوں کی پڑتال کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شوق سے میرے اثاثوں کی پڑتال کرے، مجھے خوشی ہوگی۔امید ہے الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو بھی نوٹس بھجوایا ہوگا۔میرے اثاثوں سے متعلق تمام تر تفصیلات قوم کے علم میں ہیں۔
بدھ کو اپنے اثاثوں کی چھان بین بارے میڈیا رپورٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ویب سائیٹ پر جو جب چاہے میرے اثاثے دیکھ سکتا ہے۔انتہائی محنت سے کی گئی کمائی کی ایک ایک پائی کا پورا ریکارڈ موجود ہے۔امید ہے الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو بھی نوٹس بھجوایا ہوگا۔نواز شریف کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے حقیقی اثاثوں کا کھوج لگانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔نواز شریف کی کمائی کے ذرائع اور اثاثوں کے بارے میں پوری دنیا میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔نواز شریف عدالت کو تو کچھ نہیں بتا رہے شاید الیکشن کمیشن کو کچھ بتا دیں۔الیکشن کمیشن نواز شریف کے وزیروں کے اثاثوں کی بھی پڑتال کرے اور سچ قوم کے سامنے لائے