شریف فیملی کی دولت کہاں سے آئی کہاں گئی؟ عمران خان نے سراغ لگا لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 30, 2017 | 11:11 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سارا کچھ میاں شریف پرڈالا جارہا ہے شریف فیملی کے بیانات بدلتے جارہے ہیں،اسحاق ڈارکے اعترافی بیان میں ساری منی ٹریل موجود ہے۔

پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اسمبلی میں لکھی ہوئی تقریرپڑھی ،نوازشریف نے اسمبلی میں کہا تھا کہ ان کے پاس تمام دستاویزات ہیں لیکن عدالت میں اب تک کوئی ثبوت نہیں پیش کیا گیا شریف فیملی کے بیانات بدلتے جارہے ہیں نوازشریف کونہیں پتا

تھا کہ ان کو عدالت میں آنا پڑے گا۔