تعز من تشاءوتذل من تشاء: سب سے بڑے (ن) لیگی رہنما کی اچانک بنی گالہ آمد، عمران خان کے ساتھ مل کر شریفوں کے خلاف جدوجہد کا اعلان ہو گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 06, 2017 | 11:01 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) صوبہ سندھ کے نامور سیاستدان اور ن لیگ کے پرانے اتحادی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ بنی گالہ میں تمام معاملات طے پا گئے۔
صوبہ سندھ کی نامور سیاسی شخصیت اور متعدد بار ممبر قومی اسمبلی رہنے والے (ن) لیگی رہنما لیاقت جتوئی نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور کافی دیر تک وہ ملکی معاملات اور قومی سیاست پر غور کرتے رہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ایک رہنما نے بتایا کہ اس میٹنگ میں لیاقت جتوئی نے عمران خان کی قیادت پر بھر پور ااعتماد کا اظہار کیا اور مستقبل میں شریف برادران کے تاریک مستقبل کی پیشگوئی کی۔ عمران خان کے ساتھ لیاقت جتوئی کی اس میٹنگ میں جہانگیر ترین عارف علوی سمیت تھریک انصاف کی سینئیر قیادت موجود تھی۔ اس میٹنگ میں عمران خان کے سندھ میں متوقع جلسوں میں لیاقت جتوئی نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔