عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے الزام میں گرفتار ن لیگی کارکن کی درخواستِ ضمانت پر سماعت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 20, 2022 | 18:38 شام

وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے الزام میں گرفتار ن لیگی کارکن صابر محمود ہاشمی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران لاہور کی عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو نوٹس جاری کر کے کل جواب طلب کر لیا۔لاہورکی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج یاسین شاہین نے صابر محمود ہاشمی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔صابر محمود ہاشمی کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجسٹریٹ نے صابر محمود ہاشمی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے