مریم بی بی تم تو کہتی تھیں کہ۔۔۔۔۔۔۔ اب بتاو¿ کیا حا لات ہیں؟ عمران خان نے لاڈو رانی کو شاندار جواب دے ڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 20, 2017 | 10:42 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے کہ پاناما کیس ہمارا سفرانصاف کے لیے ہے۔

تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ ’پاناماکیس ہماراسفر انصاف کے لیے ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روزچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی پارٹی کی کورکمیٹی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاناما کیس کے فیصلے کا اثر پورے پاکستان پرمرتب ہوگا جو منظر نامے کو بدل کر رکھ دے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ پورا ملک پاناما کیس کے فیصلے

کا شدت سے انتظار کر رہا ہے جس کے لیے تحریک انصاف نے تا ریخی جدوجہد کی جس پراپنے ایک ایک کارکن کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی جدو جہد رنگ لانے والی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا تھا کہ میں نے اپنے والد اور اہلِ خانہ میں سے ایک بھی فرد کے چہرے پر پریشانی کے اثرات نہیں دیکھے یہ تب ہوتا ہے جب دامن صاف ہو اور معاملات اللہ پر چھوڑ دیے جائیں