عمران خان کے لندن میں فلیٹ کہاں سے آئے؟ مسلم لیگ ن دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ میدان میں آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 05, 2017 | 10:32 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنماں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے عمران خان کے لندن فلیٹ کا منی ٹریل کو جعلی قرار دے دیا اور اس حوالے سے دستاویزی ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اینڈ کمپنی کو چیلنج کرتے ہیں کہ ہمارے پیش کئے گئے شواہد کو جھوٹا ثابت کر دیں۔


دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران عوام سے دھوکہ دہی اور غلط بیانی کرنا بندکریں، عمران خان1983 سے 2000 تک اپنے اثاثے چھپاتے رہے، عمران خان نے ٹیکس چوری کرکے غ

ریبوں کا خون چوسا، کچھ لوگوں کو وزیر اعظم کے فیتے کاٹنے پر تکلیف ہو رہی ہے، ہم اپنے وعدوں کی تکمیل کے قریب ہیں، دہشت گردی اور توانائی بحران پر قابو پا کے دکھایا، وزیر اعظم نے الیکشن سے پہلے جو اعلانات کیے ان پر عمل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر عمران خان کے بیانات کے ویڈیو کلپ بھی دکھائے گئے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں دانیال عزیز نے کہاکہ مکمل ثبوت ہیں کہ عمران خان نے اثاثے چھپائے، ٹیکس چوری کی اور کالا دھن سفید کرنے کے قانون کا استعمال کرکے یہ پیسے سفید کئے، 2013میں جو ٹیکس ایمنسٹی سکیم آئی اس کے ذریعے عمران خان نے اپنے کالے دھن کو سفید کرنے کے لئے درخواست دی۔ عمران خان نے کوئی منی ٹریل نہیں دی، پی ٹی آئی کے کسی رہنما کے بیان آپس میں نہیں ملتے ، عمران خان کے فلیٹ فروخت کی رسیدں اور عمران خان کی اس سے متعلق وضاحت میں مطابقت نہیں، باورچی کے نام پر کالادھن بنانے والے جہانگیر ترین کس منہ سے ایمانداری کی بات کرتے ہیں ، تحریک انصاف کی حقیقت قوم کو بتانا ضروری سمجھتے ہیں ، عوام کو ان کا اصلی چہرہ ثبوت کے ساتھ دکھائیں گے۔ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی سے تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ کمیٹی میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے۔ تحریک انصاف ٹیکس چوری کرپشن پر اپنے موقف سے آگاہ کرے۔