پاناما کیس فیصلہ کل متوقع،مریم لندن نواز شریف ترکی چلے گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 22, 2017 | 19:29 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے امید ظاہرکی ہے کہ کل پانامہ کیس کا فیصلہ آجائےگا اوران کاچہرہ نہیں دیکھناپڑےگا۔بنی گالہ کے باہر پانامہ کیس سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے امید ظاہرکی کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد زیادہ دیرتک حکومت کوبرداشت نہیں کرناپڑےگا۔عمران خان نے کہاکہ انصاف کے ادارے سبکے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ مغرب میں ادارے مضبوط ہیں،پاکستان میں ایسا نہیں ہے۔حکومت نے نے تمام اداروں کوتباہ کردیا ہے۔

عمران خان نے

سپریم کورٹ کے باہر اور اندرصحافیوں کےساتھ بدسلوکی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ارکان کو نظر آرہا ہے ان کے حالات بر ے ہیں ۔ عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ میں ٹھیک بات کی گئی کہ کل نیب کا جنازہ نکل گیا تھا،یہ چھوٹے چھوٹے لوگوں سے پیسے نکلواتے ہیں۔ان لوگوں نے ہمارے ملک میں کاروبارکونقصان پہنچایا۔

عمران خان نے کہاکہ نیب اور ایف بی آر کی وجہ سے ملک میں بزنس کا نقصان ہوا۔ نیب شریف خاندان کو بچانے میں لگاہوا ہے۔ چئیرمین پی ٹی ائی نے کہاکہ ادارے ایسے ہی تباہ نہیں ہوئے، تباہ کیے گئے۔انہیں مزید چھ باریاں دے دیں، ادارے اور بھی تباہ ہوں گے۔ عمران خان نے بتایاکہ کے پی میں پولیس بھرتی کے دوران پیسے نہیں بنائے جاتے۔کوئی کے پی میں نہیں کہتا کہ رینجرز کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے دعوی کیاکہ انھیں بلیک میل کرنے کیلئے کیس الیکشن کمیشن بھیجا گیا۔

پانامہ کیس سے متعلق عمران خان نے مزیدکہاکہ تین مہینے میں فیصلہ کرنا تھا لیکن پانچ مہینے میں بھی نہ کرسکے۔اصل کاغذات میں مریم نواز بین فشل آنر ہیں،ن لیگ والے اصل کاغذات نہیں دکھارہے ہیں۔