امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کپتان نے ایسی بات کہہ دی کہ ڈونلڈٹرمپ بھی حیران رہ جائیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 29, 2017 | 12:50 شام
ساہیوال (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پاکستانیوں کیلئے امریکی ویزوں پر پابندی کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کیلئے امریکی ویزے بند کر دئیے تو ہم پاکستان کو ٹھیک کر لیں گے۔
ذرائع کے مطابق ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سات اسلامی ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزے دینے پر پابندی عائد کر دی ہے جن میں ایران بھی شامل ہے جس نے بدلے میں امریکی شہریوں پر پابندی عائد کرنے کی بات کی ہے کیونکہ وہ خوددار ملک ہے۔
ہو سکتا ہے کہ اگلے مرحلے میں امریکی صدر پاکستانیوں کے ویزوں پر بھی پابندی عائد کر دیں اور میری تو دعا ہے کہ امریکی صدر حقیقی معنوں میں ہمارے ویزے روک لیں کیونکہ اگر ایسا ہو گیا تو ہم اپنے ملک کو ٹھیک کر لیں گے۔