چیف نے خصوصی جیوری طلب کرلی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 09, 2016 | 06:24 صبح

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ )تحریک انصاف کے چیف نے بنی گالہ میں جیوری طلب کرلی ۔سپریم کورٹ میں پانا ما لیکس کیس کی سماعت کے بعد تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے مشاورت کے لیے پارٹی رہنماﺅں اور وکلا ءکی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا ۔
 پاناما لیکس کیس کی سماعت ختم ہونے کے بعد عمران خان نے بنی گالا میں پارٹی رہنماﺅں اور قانونی ٹیم کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں آج کی سماعت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔اجلاس میں عمران خان کو آج کی سماعت پر بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد تحریک انصاف اس حوالے سے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی ۔