الیکشن کمیشن نواز،عمران نااہلی کی سماعت آج کرے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 09, 2016 | 20:45 شام

سلام آباد)(مانیٹرنگ)وزیراعظم نواز شریف اورعمران خان کی نااہلی کیلئے دائردرخواستوں پر سماعت کل کرے گا الیکشن کمیشن کے مطابق ،وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائردرخواستوں پر میاں محمد نواز شریف سے 10 اکتوبر تک جواب طلب کیا گیا تھا تاہم تاحال وزیراعظم کے وکیل کی طرف سے جواب جمع نہیں کروایا گیا ۔ کیپٹن صفدر کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت بھی کل ہوگی ۔ عمران خان جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت بھی 10 اکتوبر کو ہوگی جبکہ عوامی تحریک کی درخواست پر بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ کل
متوقع ہے۔