عمران خان کے لیے شاندار مگر شریف برادران کی نیندیں اڑا دینے والی خبر آگئی ، بالاخر وہ ہو گیا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 24, 2016 | 10:17 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں کہ کسی قسم کے دباومیں نہیں آوں گا جج کی تعیناتی ٹھیک اور میرٹ پر ہو تو کئی مسئلےخود حل ہوجاتے ہیں۔


لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے الفاظ کو تقریر نہ سمجھا جائے بلکہ گفتگو سمجھاجائے والد نے نصیحت کی سچائی سے کام کرورکاوٹ نہیں آئے گی اس لیے شارٹ کٹس وقتی فائدہ دیتے ہیں منزل تک نہیں پہنچاتے۔انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتی کیلیے ترازو میں جھول نہیں آنا چاہیے اگر جج کی تعیناتی اچھی ہو تو کئی مسئلے خود حل ہوجاتے ہیں۔نامزد چیف جسٹس نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں اپنا فرض نبھاوں گا اور کسی دباو میں نہیں آوں گا، مصلحت ، مفاد اور خوف کا شکار نہیں ہوں گے اور ہم وہ کلچر واپس لائیں جس سے آپ کا اخلاق اور کردارواضح نظر آئے میں عہد کرتاہوں فرض کی انجام دہی میں کبھی کمزورنہیں پڑوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی ادارے کی مضبوطی کیلیے بنیادی اہمیت ججز کی تعیناتی ہوتی ہے اس لیے تعیناتیوں کیلیے دیانت داری،صلاحیت اور رویہ پرکھاجائےگا۔