پاناما کیس پر عمران نے اپنے حامیوں کو ایک بار پھر بتی کے پیچھے لگا دیا،ن لیگی حلقوں پر لرزا طاری
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 02, 2017 | 17:28 شام
لاہور(مانیٹرنگ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف مزیدثبوت مل گئے ہیں،نئے ثبوتوں کیساتھ سپریم کورٹ کوفیصلہ کرنے میںآسانی ہوگی۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس پر کل دھماکہ خیز پریس کانفرنس کروں گا۔ پاناما کیس سے متعلق اہم چیزیں سامنے لاﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف مزید ثبوت مل گئے ہیں ۔نئے ثبوتوں کیساتھ سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی ۔