وزیر اعظم عمران خان ،مگر کیسے؟ دلائل پیش کر دیے گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 11, 2017 | 12:13 شام

پشاور(مانیٹرنگ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 2018ءکے انتخابات میں تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کریگی اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوں گے اور چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی۔وہ جمعہ کو کڑوی اور بانڈہ شیخ اسماعیل میں تین شمولیتی جلسوں سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مخالفین کو تگنی کاناچ نچائیں گے، تحریک انصاف نے خیبر پی کے میں اپنے منشور پر من وعن عمل کرکے، انصاف کابول بالا کرنے ،غریب عوام کو ان کاحق

دلانے، غریب کے بچوں کومعیاری تعلیم و صحت کی سہولیات سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی، مقامی حکومتوں کواختیارات دیکر ترقی کے عمل میں عوام کی شرکت، اداروں کی بحالی، سیاسی مداخلت کے خاتمے، پولیس پٹوار کلچر کوتبدیل کرنے، کرپشن اور کمیشن میں کمی لانے اور نظام کی تبدیلی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر عمل کرکے صوبے کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔