عمران نے قوالی کے میدان میں سکہ جمادیا،لوگ واہ واہ کر اٹھے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 18:23 شام

کراچی(مانیٹرنگ)عزیز میاں قوال کے بیٹے عمران میاں قوال اپنے والد کے انداز میں اس منفرد فن کو آگے بڑھا رہے ہیں، جن کا وہی آوازاور کلام ہے اور پڑھنے کا وہی جوشیلا اور وجد طاری کرنے والا انداز بھی ہے۔

کراچی میں ہونے والی روح پروز محفلِ سماع میں عالمی شہر ت یافتہ قوال عزیزمیاں قوال کے فرزند عمران میاں قوال نے اپنے والد کے فن اور میراث کو یوں برتا کہ سماں باندھ دیا۔

قوالی کا یہ رنگ،قوالی کا شوق اور ذوق رکھنے والوں سے کل بھی اپنا خراج وصول کرتا رہا اور آج بھی سننے والوں کی بالکل و

ہی کیفیت ہے۔

فن قوالی سے محبت کرنے والوں نے محفل سماں میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔