عمران خان نے جنرل راحیل کی کھل کر مخالفت کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 29, 2017 | 05:00 صبح

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شیخوپور ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر ریلوے کو اپنے محکمے کی حالت دیکھ کر کچھ تو حیا آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں، مسلسل ٹرین حادثات پر حکومت کا رویہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا حکومت ریلوے کراسنگ پوائنٹس تک کو محفوظ نہیں بنا سکتی، اس سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ وزیرریلوے کو اپنی وزارت کے معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں۔ حادثے

کی ذمہ داری چھوٹے ملازمین پر ڈال کر بڑے مجرموں کو بچایا جارہا ہے۔ بڑے مجرموں کو بچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سعد رفیق کو چرب زبانی اور شریفوں کی غلامی زیادہ پسند آتی ہے۔انہیں وزیراعظم اور انکے خاندان کی لوٹ مار بچانے کی فکر ہے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اجلاس ہوا جہانگیر ترین ، نعیم الحق، فواد چودھری و دیگر نے شرکت کی۔ ملکی سیاسی صورتحال اور پانامہ کیس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں، دونوں نورا کشتی کے ماہر ہیں، نواز شریف کا سندھ اور آصف زرداری کا پنجاب کا دورہ میچ فکسنگ ہے، اقتدار میں آ کر دونوں جماعتوں کی باریوں کا خاتمہ کر دیں گے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کے 39رکنی اتحاد کے سربراہ بننے سے ہم فریق بن جائیں گے۔ ہمیں ایران اور سعودی عرب میں ثالث کا کردار ادا کرنا چاہئے الیکشن جیتنے کیلئے ترقیاتی فنڈز کے نام پر پیسے دیئے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ریاست کو کرپٹ کردیا ہے۔ شہباز شریف کا خاندان نیشنل بنک سے مختلف قرضے لے رہا ہے، الیکشن قریب آ رہا ہے تو آصف زرداری اور نواز شریف لڑ رہے ہیں جو شریف خاندان کی بات نہ مانے اسے ڈراتے‘ دھمکاتے اور بلیک میل کرتے ہیں۔آصف زرداری نے کہا آر او الیکشن تھے میں نے بھی تو اسی لئے دھرنا دیا ہم حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ دیں گے۔