عمران خان کیخلاف نا اہلی ریفرنس خارج

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 16, 2017 | 13:26 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نااہلی سے متعلق ریفرنس خارج کردیا ہے۔ ریفرنس عدم پیروی پر خارج کیا گیا ہے۔ عمران خان کیخلاف ہاشم علی بھٹہ کی جانب سے نااہلی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں فیصلہ سنایا گیا۔ دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے سالانہ گوشواروں میں بنی گالہ کی زمین اور لندن فلیٹ سمیت آف شور کمپنی

بھی ظاہر نہیں کی۔
عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 پورا انہیں اترتے ہیں لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

الیکشن کمیشن میں سماعت کے موقع پر ہاشم علی بھٹہ پیش نہیں ہوسکے جس پر الیکشن کمیشن نے ریفرنس خارج کردیا۔
اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے ہاشم علی بھٹہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کی تھی جو بعد میں نظر ثانی کی درخواست پر بحال کردی گئی تھی۔