عمران کے جوتے پہلے پھر پھٹے اور پھر ہوئے کس کے لئے گفٹ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 12, 2016 | 09:44 صبح

آپ نے انگریزی کا وہ مہاورا تو سنا ہی ہوگا؟ 'شیئرنگ از کیئرنگ' (sharing is caring)، اسلام آباد(ڈان نیوز)آج یہ محاوہ سب سے زیادہ فٹ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی رہنما عثمان ڈار پر بیٹھا۔

پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کیس میں انصاف کے حصول کے لیے عمران خان کافی عرصے سے عدالت کے چکر لگا رہے ہیں، جس کے باعث ان کی چ

پل بھی گھس گھس کر آخرکار ٹوٹ گئی۔

سپريم کورٹ نے کیس کی سماعت جنوری 2017 تک ملتوی کيا کی، کپتان کی چپل نے بھی ساتھ چھوڑ دیا۔

 

اس مشکل ميں کپتان کے قريبی ساتھی بھی پريشان ہوگئے تاہم اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عثمان ڈار نے ان کا ساتھ دیا اور اپنی چپل عمران خان کو پيش کردی، انھوں نے خود محض موزوں پر ہی اکتفا کیا اور اپنے قائد کی محبت ميں سپريم کورٹ کی راہداريوں کے کنکروں کی چبھن بھی برداشت کی۔

بس اس محبت کو دیکھ کر عمران خان سے بھی رہا نہ گیا، سنا ہے انہوں نے عثمان ڈار کو اپنی ٹوٹی ہوئی چپل تو تحفے میں دے ہی دی، ساتھ ہی ایک اور نئی چپل بھی تحفے میں دے ڈالی۔

اب ظاہر ہے چپل کی اس قربانی پر سوشل میڈیا صارفین کیسے چپ رہ سکتے تھے۔

کسی نے کہا:

 

تو کوئی بولا:

 

انہیں عمران خان کے دکھ کا بے حد خیال ہے:

 

تو کسی نے کی پرانی یادیں تازہ:

 

ان کے لیے یہ چپل کی قربانی ایک 'مذاق' ہے:

 

ایک صاحب ذرا سنجیدہ ہی ہوگئے:

 

اب خان صاحب! انصاف حاصل کرنے کی جنگ میں بہت سی مشکلات راستے میں آسکتی ہیں اور اس کے لیے اچھی چپل کا پیر میں ہونا بے حد ضروری ہے۔

یہاں کچھ ایسی چپلوں کی فہرست بھی ترتیب دی گئی ہے، جن کا اگر آپ انتخاب کرلیں تو شاید کوئی اپنی چپل سے دوبارہ محروم نہ ہو۔

یہ خوبصورت اور نایاب چپل پشاور کے ایک کاریگر نے بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے لیے بنائی تھی، یہ الگ بات ہے کہ بعدازاں انہیں ہرن کی کھال استعمال کرنے پر گرفتار کرلیا گیا، لیکن یقیناً یہ مہنگی سینڈل آپ کی شخصیت کے ساتھ خوب جچے گی۔

سیاہ رنگ کی اس خوبصورت پشاوری چپل کا انتخاب کرنا بھی غلط نہ ہوگا۔

 

ذرا اس چپل کا دوسرا زاویہ بھی دیکھیں، یہ اتنی بھاری ہے کہ کسی کو مارنے کا کام بھی بخوبی کرسکتی ہے۔

اور اگر کچھ بھی نہ سمجھ آئے تو آپ پاکستانی ڈیزائنر ثوبیہ نذیر سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں، جو ملبوسات بھی ایسے ڈیزائن کرتی ہیں جنہیں دیکھ کر پشاوری جپل کی یاد آجائے، تو ذرا سوچیں آپ کے لیے چپل کتنی حسین بنا کر دیں گی۔

امید ہے اگلی بار جب عمران  عدالت آئیں گے تو ان کے پیروں میں ان میں سے کوئی ایک چپل ضرور نظر آئے گی، کیوں کہ کیا پتہ اگلی بار کوئی قربانی دینے کے لیے تیار ہو یا نہ  ہو