عمران خان کھلاڑیوں کو کیا سکھاتے رہے دشمن ملک کے کرکٹر نے پردہ چاک کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 11:45 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ )عمران خان صرف پاکستان میں ہی مشہور نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ملک بھارت میں بھی اُن کی شہرت آسمانوں کو چھوتی ہے۔بھارت کے معروف مزاحیہ پروگرام کپل شرما شو میں جج کے فرائض سر انجام دینے والے نوجوت سدھو جو کہ اپنے زمانے کے ایک معروف کرکٹر بھی رہ چکے ہیں اور آج کل سیاست میں اپنا نام چمکانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں عمران خان کی بابت ایک واقعہ سناتے ہیں کہ کسی بھی ٹیم کے کپتان کو کیسا ہونا چاہئیے ؟ اُنہوں نے عمران خان کی قائد انہ صلاحیتیوں کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان

دوسرے پر بھروسہ نہیں بلکہ خود پر بھروسہ کرنا سیکھاتے تھے ۔ ایک پرانے واقعہ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے والے کرکٹر نذیر الہٰی کا رن ریٹ بہت کم تھا، ایک میچ میں عمران نے نذیر سے کہا کہ مجھے چار اوور میں 40سکور چاہئیے اب کھل کر کھیلو اور جلد سے جلد ٹارگٹ تک پہنچو مگر نذیر الہٰی پریشر میں آ گئے اور عمران خان کی امیدیوں پر پورا نہ اتر سکے اُس روز عمران خان نے کہا کہ نذیر تم آج کے بعد نہیں کھیلو گے ۔عمران خان کو اس بات پر اتنا یقین تھا کہ واقعی نذیر اُس کے بعد کرکٹ کے میدان سے بالکل ہی غائب ہو گئے تھے۔