خان ترک صدر کے دورے پر کیا فریضہ ادا کرتے رہے،طلال چودھری نے پول کھول دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 12:52 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ) نواز لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان ہر روز بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنے اوپر لگے الزامات کا نہ تو جواب دیتے ہیں اورنہ ہی ثبوت تاہم انہیں الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے بھی شرمندگی اٹھانا پڑیگی

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ترکی کے صدر کو تو نہیں ملنا چاہتے مگر بھارتی اداکاروں کیساتھ ملکر تصویریں بنواتے ہیں ۔خان صاحب کیا یہ قومی ذمہ داری ہے یا ذاتی خواہشات پوری کر رہے ہیں ؟

انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ وہ بھارتی اداکار انیل کپور سے ملکر کیا کشمیر کا مسئلہ حل کر رہے تھے یا مودی پر تنقید کر رہے تھے یا کیا اس فلم میں کام کرنا چاہتے تھے جس میں ان کا رول ایک وزیرا عظم کا ہو؟
طلال چودھری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے” وہی فلم آپکو ڈھونڈنی پڑیگی کیونکہ اب آپ صرف وزیر اعظم کا رول کر سکتے ہیں مگر وہ پانچ سال کا نہیں ہو گا بلکہ تین گھنٹے کا ہو گا“۔
نواز شریف کے خلاف جو آپ نے الزامات لگائے ان کے ثبوت دیں اورجو الزامات آپ پر لگے اور جن سے اپ بھاگ رہے ہیں انکا جواب دیں ۔