وزیر اعظم کو نوٹس،وجیہہ الدین نے عمران کی ٹانگ کھینچ لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 20, 2016 | 13:46 شام

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے ناراض رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہاہے کہ حکومت کو اپنا موقف واضح کرنا ہو گا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے گی اور عدالت کوبھی اختیار ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو کہہ سکتی ہے کہ معاملہ ہمارے پاس ہے آپ اپنا احتجاج ختم کریں ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ

کو فیصلہ ماننے کی یقین دہانی کروا دی جائے تو اس کے بعد سپریم کورٹ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو حکم دے کہ اب یہ معاملہ ہمارے پاس ہے ،لہذا آپ احتجاج کے اعلان کو ملتوی کردیں ،پہلے عدالت میں قانونی چارہ جوئی کریں ،جو بھی فیصلہ آئے اس کا انتظار کریں اور اس کے بعد آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنا سیاسی عمل جاری رکھیں ۔