عمران خان کا بھتیجا منظر عام پر آگیا ، آتے ہی بڑی دھمکی دے ڈالی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 05, 2016 | 06:58 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو چاچا جان کہہ ڈالا ہے ۔ انہوں نے حکومت اور تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،پانامہ پیپرز دنیا کا سب سے بڑا سکینڈل ہے،خبردار کرتا ہوں پانامہ بل منظور نہ ہوا تو ناجوڈیشل کمیشن چلے گا نہ ہی آپ کی حکومت،اگرجمہوریت بچانی ہے توشیرکی قربانی ضروری ہے،حکومت کو اعتزازاحسن کا پانامہ بل منظور کرنا ہوگا، عمران خان کو چاچاقرار دیدیا اور کہا کہ میں یا چاچا عمران آپ پر کرپشن کا الزام نہیں لگا رہے،پانامہ پیپرز دنیا کا سب سے بڑا سکینڈل ہے،حکومت کو اعتزازاحسن کا پانامہ بل منظور کرنا ہوگا،خبردار کرتا ہوں پانامہ بل منظور نہ ہوا تو ناجوڈیشل کمیشن چلے گا نہ ہی آپ کی حکومت۔جمعہ کو ڈہرکی میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئےبلاول بھٹو نے کہاکہ آج سندھ اورجنوبی پنجاب کے بارڈرپرکھڑے ہوکرلوگوں سے مخاطب ہوں،دیوالی روشنی کی جیت اور اندھیرے کی ہارہے،میں یہاں آپ کے ساتھ دیوالی منانا چاہتا تھا،مودی کودکھانا اوربتانا چاہتا تھا کہ پاکستان میں مسلم ہویا غیرمسلم ،ہم سب ایک ہیں ،سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے دیوالی کے لیے نہیں آسکا،ہم موہن جودڑوکے وارث ہیں،ہم باب الاسلام کے رہنے والے ہیں،ہم لوگوں کو تقسیم نہیں کرتے،ہم امن اورجمہوریت چاہتے ہیں،ہم محب وطن لوگ ہیں،ہماری جدوجہد بے روزگاروں کے لیے ہے،ہم رنگ،نسل،زبان اورجنس کی بنیاد پرتفریق نہیں کرتے،یہ ہے جناح،بھٹو اوربے نظیرکا پاکستان۔