جیو عمران خان : تم نے جو کہا کر دکھایا ، کپتان کے متعلق مسلم لیگ ن کے پرانے حمایتی آج کل کیا کہہ رہے ہیں ؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 05:32 صبح

لاہور (شیر سلطان ملک ) ہمارے ایک بہت ہی پیارے دوست اور مسلم لیگ ن کے  پرانے وفادار ووٹر اور سپورٹر  ملک الطاف حسین اعوان  لکھتے ہیں ۔

میری نظر میں عمران خان کی  خیبر پختونخواہ حکومت نے سب سے بڑا کارنامہ  یہ کیا ہے کہ عام آدمی کو مولوی کے چنگل سے نکالنے کا آغاز کر دیا گیا ہے  ۔ پہلی سے دسویں تک تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں قران پاک کو باترجمہ پڑھانے کا فیصلہ ایک شاندار قدم ہے  ۔اس فیصلے سے کیا نتائج نکلیں گے اگر قوم کو اس کا اندازہ ہو جائے  تو قوم کو سجدہ شکر ادا کرنا چاھیے سب سے بڑی بات فرقہ ورانہ فسادت میں اسی فیصد  تک کمی ہو جائے گی ۔مدرسے اور سکول کے طلبا کے درمیان ذھنی اورسوچ  کی خلیج بہت کم ہو جائے گی آنے والی بیوروکریسی کی ترجیحات میں اسلامی اقدار نظر آئیں گی ۔ اور اتنا کچھ کہ سوچ ہے آپ کی ۔ یہودی سازشوں پر ایک ایسی کاری ضرب ہےکہ یہ مسلمانوں کے درمیان لگی آگ پر حکمت کی بارش کا پہلا قطرہ ھے ۔ اور مجھے خدشہ ہے  کہ یہ بات اگر کسی کو ہضم نا ھو گی تو وہ مولوی اور موم بتی مافیا ھو گا ۔ چلو خیر ۔آج نون لیگ کے سپوٹر ھوتے ہوئےبھی یہ کہنے کو دل کر رھا ہے  ۔ جیو خان ۔ آپ کیا کہتے ہیں۔