عمران خان کی تیسری شادی: کامیاب ہوگی یا نہیں ؟ پاکستان کی معروف خاتون اسٹرالوجسٹ نے پیش گوئی کر ڈالی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 19, 2016 | 07:49 صبح
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف خاتون اسٹرالوجسٹ سامعہ خان نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی بفضل خدا نہایت کامیاب ثابت ہو گی ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں میڈیا پر چل رہی ہیں اور میرا ستاروں کا علم کہتا ہے کہ عمران خان کو تیسری شادی کا لڈو کھا لینا چاہیے اور یہ لڈو عمران خان کے لیے انتہائی میٹھا اور با برکت ثابت ہو گا ۔
وقت بھی مناسب ہے اور جہاں تک مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کے دل کی خواہش بھی یہی ہے اس لیے عمران خان دیر نہ کریں اور جلد از جلد شادی کر لیں ۔
اسی بارے میں عمران خان سے جب لندن میں پوچھا گیا کہ تیسری شادی کب اور کس کے ساتھ کر رہے ہیں تو ان کا جواب تھا کہ اگرچہ میرا شادی کے حوالے سے ٹریک ریکارڈ درست نہیں ہے تاہم میرے چاہنے والے میرے لیے دعا کریں جو بھی ہو خدا اچھا کرے۔