آرمی چیف اور شریف برادران : جلد باز خان نے ایک اور شوشہ چھوڑ دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 17, 2016 | 06:09 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تاثرہے عدلیہ اور فوج کے چیف ن لیگ کے ہمدرد ہیں‘وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں آکر پاناما پر جواب دینے تک ایوان کی کارروائی نہیں ہونی چاہیے‘سانحہ آرمی پبلک اسکول سے ملک میں تبدیلی آئی۔
۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف ایوان میں جواب دینے کے پابند ہیں لہٰذا جب تک نوازشریف پارلیمنٹ میں آکر پاناما کیس پر جواب نہیں دیتے تب تک میں بھی ایوان میں نہیں جاؤں گا‘ دہشت گرد
منی لانڈرنگ سب سے بڑا جرم ہے اور وزیراعظم نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی خاطر جھوٹ بولا اور ہم پارلیمنٹ میں نواز شریف سے جھوٹ کا جواب لینے آئے ہیں‘ امیدہے کہ پیر کو وزیرعظم پارلیمنٹ میں صفائی دیں گے‘وہ جب تک پارلیمنٹ میں آکر جواب نہ دیں‘ تب تک پارلیمنٹ کی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔