آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کس حلقہ سے الیکشن لڑیں گے؟کپتان نے اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 06, 2017 | 06:18 صبح

میانوالی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میانوالی میں اپنے پھوپھی زاد بھائی سعید اختر خان کی وفات پر انکے بھائیوں اور بیٹوں سے اظہارتعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں وہ خود اپنے آبائی حلقہ این اے 71سے الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا مجھے علم ہے کہ میرے ضلع کی محرومیاں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہیں اور یہاں چمک کے زور پر لوکل باڈیز کے چیئرمین بنائے گئے ہیں۔ ایسے لوگ کسی کے ساتھ نہیں ہوتے۔ ایک سوال میں کہا پانامہ

کیس مکمل ہوچکا ہے۔ اسکے بارے میں اب شریف خاندان کے پاس جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں۔ ایک جسٹس کے بیمار ہونے کے بعد جلد واپس آرہے ہیں، تاخیر سے ملک کے سیاسی حالات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے اہل کشمیر  نے اپنے حق خودارادیت کےلئے بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں ،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا اہل کشمیر آزادی کی تحریک کو بڑے حوصلے کے ساتھ زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔بھارت کا بندوق کی نوک پر کشمیر پر قبضہ جبر و استبداد کی مثال ہے، اقوام عالم کی مسئلہ کشمیر سے چشم پوشی قابل افسوس ہے۔ مقبوضہ وادی  میں آج بھی قابض بھارتی افواج پوری ڈھٹائی سے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کشمیریوں  کا حق ہے اقوام متحدہ ان سے کئے گئے وعدے پورے کرے، کشمیریوں  کی تیسری نسل نے بھارتی جبر کے سامنے کھڑے ہوکر ثابت کیا  ہے بندوق کی نوک پر قوموں کو غلام نہیں  بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا بھارت ضد اور طاقت کی بجائے نوشتہ دیوار پڑھے بھارت کشمیر یوں کو غلام بنانے کی خواہش ترک کرکے انہیں ان کی مرضی کا مستقبل اختیار کرنے کا موقع دے۔ میانوالی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میانوالی میں اپنے پھوپھی زاد بھائی سعید اختر خان کی وفات پر انکے بھائیوں اور بیٹوں سے اظہارتعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں وہ خود اپنے آبائی حلقہ این اے 71سے الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا مجھے علم ہے کہ میرے ضلع کی محرومیاں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہیں اور یہاں چمک کے زور پر لوکل باڈیز کے چیئرمین بنائے گئے ہیں۔ ایسے لوگ کسی کے ساتھ نہیں ہوتے۔ ایک سوال میں کہا پانامہ کیس مکمل ہوچکا ہے۔ اسکے بارے میں اب شریف خاندان کے پاس جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں۔ ایک جسٹس کے بیمار ہونے کے بعد جلد واپس آرہے ہیں، تاخیر سے ملک کے سیاسی حالات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے اہل کشمیر  نے اپنے حق خودارادیت کےلئے بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں ،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا اہل کشمیر آزادی کی تحریک کو بڑے حوصلے کے ساتھ زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔بھارت کا بندوق کی نوک پر کشمیر پر قبضہ جبر و استبداد کی مثال ہے، اقوام عالم کی مسئلہ کشمیر سے چشم پوشی قابل افسوس ہے۔ مقبوضہ وادی  میں آج بھی قابض بھارتی افواج پوری ڈھٹائی سے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کشمیریوں  کا حق ہے اقوام متحدہ ان سے کئے گئے وعدے پورے کرے، کشمیریوں  کی تیسری نسل نے بھارتی جبر کے سامنے کھڑے ہوکر ثابت کیا  ہے بندوق کی نوک پر قوموں کو غلام نہیں  بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا بھارت ضد اور طاقت کی بجائے نوشتہ دیوار پڑھے بھارت کشمیر یوں کو غلام بنانے کی خواہش ترک کرکے انہیں ان کی مرضی کا مستقبل اختیار کرنے کا موقع دے۔