عمران خان نے پیپلز پارٹی کو مائنس زرداری کا مشورہ دے ڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 06, 2016 | 14:40 شام

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کی وجہ سے نوازشریف مجرم ثابت ہو چکے ہیں ، خورشید شاہ سےزیادہ فرینڈلی اپوزیشن نہیں ہو سکتی ، پیپلزپارٹی مائنس فارمولا استعمال کرتے ہوئے آصف زرداری سے جان چھڑائے ۔ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کو چور بھی کہتے ہیں اور پھر مسکرا کر ہاتھ بھی ملاتے ہیں ۔اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں نہ آنےپرتنقیدہوئی، اےپی سی میں اپنامؤقف واضح طورپرپیش کرچکےتھے، واضح پ
یغام دیاتھاکہ مسئلہ کشمیر پرسب ایک ہیں، اور پھر جو آج جو اسمبلی میں ہوا مجھےاسی بات کا ڈر تھا، اسی لیے نہیں گیا۔ اسمبلی میں جوآج ہوااس سےغلط تاثرگیا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے قوم کی اخلاقیات تباہ کر کے رکھ دی ہے ۔ حکمرانوں نےباریاں لےکرکرپشن کی، آصف زرداری نہیں چاہتےکہ نوازشریف کااحتساب ہو، پیپلزپارٹی اندرسےحکومت کےساتھ ملی ہوئی ہے، پیپلزپارٹی میں کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم کا احتساب ہو جیسے اعتزاز احسن چاہتے ہیں کرپشن پر نوازشریف کا احتساب ہو ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری کوشش کی ادارے احتساب کریں کسی ادارے نے اب تک کچھ نہ کیا ، پیپلزپارٹی سےکہتاہوں آصف زرداری کوپارٹی سےمائنس کردیں، ملک سےپیپلزپارٹی کاوجودختم ہوتاجارہاہے، عوام سےدھرنےمیں شرکت کی اپیل کرتاہوں،بلاول وزیراعظم نوازشریف کو چورکہہ کر پھر مسکرا کر ملتے ہیں، میں ایسی منافقت نہیں کرسکتا،میں اتنااچھاسیاستدان نہیں۔