چور بھی کہے چور چور ، عین موقع پر عمران خان کی طرف سے بڑی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 15, 2017 | 05:39 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس سے بڑی ستم ظریفی اور کیا ہو سکتی ہے کہ نواز شریف عالمی اقتصادی فورم ڈیوس میں شرکت کر کے انسداد بد عنوانی پر خطاب  کریں گے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہاکنامک فورم میں کرپشن اورمنی لانڈرنگ کی روک تھام پربات ہوگی۔ شاید نواز شریف کو وائٹ کالر کرائم میں وسیع تجربے پر خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے وزیراعظم نوازشریف ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور وہاں انسداد بدعنوانی  کے موضوع پر خطاب کریں گے سابق آرمی چیف راحیل شریف کو بھی فورم سے دہشت گردی کے موضوع پر خطاب کی دعوت دی گئی ہے