نومبر :دوسیاسی کزن پھر اکٹھے ہو گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 24, 2016 | 17:03 شام

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے عمران خان کی دعوت پر اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی توثیق کر دی ۔ پروفیسر طاہر القادری کا کہنا ہے کرپٹ عناصر کے خلاف جنگ میں پیچھے نہیں رہ سکتے ۔

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ٹیلی فون کر کے پاکستان عوامی تحریک سربراہ طاہر القادری کو ٹیلی فون کرکے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ۔ ترجمان کے مطابق طاہرالقادری نے دھرنے کی شرکت دعوت قبول کر لی ہے ۔عمران خان کے ساتھ

فون پر بات چیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ عمران خان نے کچھ دیر قبل فون کر کے سب سے پہلے دو مرتبہ رشتے والی بات پر معذرت کی جس پر میں کہا کہ اس بات کو بھول جائیں میں بھی بھول جاتا ہوں ۔ کیوں کہ کرپٹ عناصر کے خلاف جنگ میں پیچھے نہیں رہ سکتا ، میں دھرنے میں شرکت کروں یا نہ کروں میری پارٹی ضرور شرکت کرے گی ۔ اور اس حوالے سے خرم نواز گنڈاپور کو ٹیلی فون کرکے تیاری کا کہہ دیا ہے ۔