بالآخر حق کی فتح ہو ئی:عمران خان اور جہانگیر ترین کو بہت بڑی خوشخبری مل گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 30, 2016 | 05:27 صبح
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر خان ترین کی شوگر ملوں کے ٹیکسوں کی ادائیگی کے کیس میں فیصلہ سنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کی ملکیتی شوگر ملوں کو کمشنر لاہور کی جانب سے ٹیکس ادائیگی کے نوٹس بھجوانے کے معاملہ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معاملہ کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ کمشنر لاہور اور ایف بی آر کی جانب سے جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کو 42 کروڑ روپے ٹیکس کے نوٹس بھجوائے گئے تھے جنہیں جہانگیر ترین کے وکیل نے چیلنج کر رکھا تھا آج اس کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے نہ صرف ان نوٹسز کو کالعدم قرار دیا بلکہ کمشنر لاہور کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کو بھی غیر قانونی قرار دیا