عمران ہاشمی کو کس بات نے بکھیر کر رکھ دیا تھا۔جان کر آپ بھی افسودہ ہو جائیں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 19:23 شام

ممبئی: (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے بیٹے کو 2014ء میں گردوں کے کینسر کا مرض لاحق ہوا تھا۔ اس وقت آیان ہاشمی کی عمر صرف 3 سال اور 10 ماہ تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق کینسر کی اس قسم کا 4 سال تک کے بچوں پر حملہ آور ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ عمران ہاشمی کا اس دلخراش وقت کو یاد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بدقسمتی سے میرا بیٹا ان چند فیصد بچوں میں شامل تھا جنھیں اس مرض نے جکڑ لیا۔ وہ وقت میرے اور میری فیملی کے لئے بہت کربناک تھا۔ بیٹے کو کینسر کا مرض لاحق ہونے کی خبر نے ہمیں بکھیر کر رکھ دیا تھ

ا۔ اس صورتحال سے ہم سب سخت پریشان تھے۔ ہمیں دکھ، درد اور مایوسی سمیت مختلف قسم کے احساسات اور جذبات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان سب کے باوجود مجھے اور میری فیملی کو پتہ تھا کہ ہم نے اس مرض کا مقابلہ کرنا ہے۔ ہمیں پتہ تھا کہ اگر ہم اپنے بچے کی زندگی بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں ایک صبر آزما اور طویل عمل سے گزرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار عمران ہاشمی نے کینسر کی آگاہی سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بالی ووڈ سٹار کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ آیان ہاشمی کو اس مرض سے چھٹکارا دینے کیلئے 6 سے 7 ماہ کا ٹریٹمنٹ درکار ہے جس کے بعد اس مرض سے بچنے کی شرح پانچ سال ہے۔ عمران نے کہا کہ میرے بیٹے کی کینسر جیسے موذی مرض کیخلاف جنگ ابھی تک جاری ہے۔ تاہم ہمیں اس عرصہ میں جو بنیادی چیز پتہ چلی، وہ اس مرض کے بارے میں آگاہی اور معلومات ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے لئے اس کا سامنا کرنا آسان ہو گیا ہے۔ 37 سالہ اداکار کا ماننا ہے کہ عوام میں ابھی تک کینسر کے بارے میں غلط تصورات موجود ہیں۔ عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ معلومات کی کمی کی وجہ سے کینسر کو ایک متعدی مرض سمجھتے ہیں۔