پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہےعمران خان کا میڈیا کو دیا جانے والا بیان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 27, 2017 | 17:59 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ پاگل پن کے سوا کچھ نہیں، سڑکیں بند کرنے سے ملک کا کیا تاثر جائے گا؟.....یہ بات انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کروانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہی، عمران خان نے سوال اٹھایا کہ بند دکانوں اور سخت سیکیورٹی کے درمیان کروائے گئے فائنل میچ سے امن کا پیغام کیسے جائے گا؟ اگر حالات نارمل ہوتے تو الگ بات تھی۔سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ اگر خدا نخواستہ کوئی چھوٹا

سا واقعہ بھی رونما ہو گیا تو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ مزید 20 برس کے لیے رک جائے گی اور اس کا خمیازہ پورا کرنا ممکن نہیں ہو گا۔عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کے لیے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے لیے یہ مناسب وقت نہیں تھا کیوں کہ اس موقع پر کاروبار بند کرایا جائے گا ، سخت سیکیورٹی اور جگہ جگہ چیکنگ کرائی جائے گا تو کیا اس سے یہ پیغام جائے گا کہ ملک میں مکمل امن کی بحالی ہو چکی ہے؟۔۔۔نہیں بلکہ یہ عوام کو ہی مشکل میں ڈالنے کا ایک اور قدم ہو گا۔