ہسپتال میں انتقال، جمعیت علماءاسلام (ف) سوگ میں ڈوب گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 12, 2017 | 14:44 شام
لاہور(مانیٹرنگ) ذرائع کےمطابق جمعیت علماءاسلام (ف) کے رہنمامولاناقاری نذیراحمدلاہور کےایک مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئےہیں۔انتقال کےوقت مرحوم کی عمر63برس تھی۔مولاناقاری نذیراحمد جمعیت علمائےاسلام (ف) لاہورکے سینئرنائب امیرتھے۔مولاناقاری نذیراحمد کی وفات پرجمعیت علماء اسلام (ف)کے امیرمولانافضل الرحمن نےگہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مر حوم نےساری عمردین اسلام کی اشاعت اور اس کےنفاذ کیلئےجدوجہد کرتےہوئےگزاری۔مولانافضل الرحمن نےمرحوم کےصاحبزادے قاری معاویہ محمود اور خاندان کےدیگر افراد سےتعزیت کرتےہوئےمرحوم کےدرجات کی بلندی کیلئےدعا کی۔