انعام اللہ نیازی کے ساتھ ڈکیتی،پولیس نے نوسر بازی سے چوری بنا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 18:43 شام

لاہور(مانیٹرنگ)رکن صوبائی اسمبلی انعام اللہ نیازی کے مطابق وہ مال روڑ پر جا رہے تھے کہ اسی دوران گورنر ہاوس کے قریب ٹریفک سگنل پر انکی گاڑی رکی جہاں موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی کا دروازہ کھول کر گاڑی میں موجود قیمتی موبائل فون اور نقدی لیکر فرار ہو گیا واقع کی اطلاع کے باوجود پولیس تاخیر کے ساتھ موقع پر پہنچی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار نوسرباز موقع سے فرار ہو گیا۔

بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی اور چوری کی رپورٹ درج کرلی۔ ایس پی سول لائنز علی رضا کہتے ہیں کہ واقع کی

رپورٹ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئٰ ہے۔۔مال روڑ جیسی معروف اور مصروف شاہراہ پر ڈولفن پیرو اور ایلیٹ فورس کی گشت کے باوجود رکن صوبائی اسمبلی کے ساتھ واردات پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔