اب چندو بابا لال کی خیر نہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 11:04 صبح


راولپنڈی(مانیٹرنگ رپورٹ) پاک فوج نے افسران سے روٹھ کر لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی سپاہی کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت واپس بھیج دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی فوجی چندو بابا لال چوہان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی سپاہی کو وطن واپس بھیجنے کے لئے قائل کیا گیا اور پھر اسے واہگہ بارڈر پر بھ

ارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔