بھارتی فوجی افسروں کی کرپشن کا راز کھولنے والے اہلکار کے بعد ایک اور فوجی اہلکار میدان میں آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 10:56 صبح


نئی دہلی (مانیٹرنگ رپورٹ )بھارتی فوجی کی اپنے ادارے سے شکایت کے بعد پولیس اہلکار کو بھی ویڈ یو منظر عام پر آگئی جس میں اہلکار عوام کی توجہ اپنے ادارے کی خامیوں کی طرف مبذول کرائی ہے۔بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوان جیت سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے شکوہ کردیااور کہامندر ،مسجداورگردوارے سمیت بھارت میں کوئی بھی ایسی جگہ نہیں جہاں سی آر پی کے جوان اپنا کردار ادا نہ کرتے ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بھارتی فوجی کھانے کے معاملے پر شکایت کرتا ہوا نظر آیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق و

یڈ یو میں بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس کے اہلکار نے کہا کہ سی آر پی کے اہلکار اس ملک میں کونسی ڈیوٹی نہیں کرتے؟۔اس نے کہا کہ لوک سبھا چناﺅ ،راج سبھا چناﺅ ،وی آئی پی سیکیورٹی ،وی وی آئی پی سیکیورٹی ،ائیر پورٹ ،مندر ،مسجداورگردوارے سمیت بھارت میں کوئی بھی ایسی جگہ نہیں جہاں سی آر پی کے جوان اپنا کردار ادا نہ کرتے ہوں۔جیت سنگھ نے کہا کہ اتنا سب کچھ کرنے کے باوجود بھی بھارتی آرمی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے مقابلے میں سی آر پی کو ملنے والی تنخواہیں اور مراعات میں بہت زیادہ فرق ہے۔