ایشوریا رائے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تہلکہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 09, 2016 | 15:06 شام
ممبئی (شفق ڈیسک) بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے نئے متنازع فوٹو شوٹ نے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی تصاویر کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
بیٹی کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کرنیوالی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن بے شمار فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ اداکارہ فلموں میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے مشہور ہیں اور حال ہی میں کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں رنبیر کپور کیساتھ بے باک مناظر کی وجہ سے انہیں ہر طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن سنسر بورڈ نے فلم سے رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کے قابل اعتراض مناظر نکال دیئے تھے۔
ایشوریا رائے بچن کی ہارپر بازار کے کور پیچ پر نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی اور انہیں مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم شادی سے پہلے ایشوریا رائے بچن اس قسم کی فوٹو شوٹ سے خود کو دور رکھتی تھیں۔
واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر کپور، فواد خان، ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔