ایک بیٹے کی خواہش میں 16بیٹیوں کے بعد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 21:41 شام

 

نئی دہلی (شفق ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کے ایک گاؤں میں ایک میاں بیوی نے 17 بچے پیدا کر ڈالے۔ جب 17ویں بچے کی پیدائش ہوئی تو پورا گاؤں اکٹھا ہو کر ان کے گھر پہنچ گیا اور ان سے مطالبہ کر دیا کہ اب بس کرو۔ 44 سال رام سنہہ اور اس کی 40 سالہ بیوی کانو سنگوٹ کے نے 16بیٹیاں اور ایک بیٹا پیدا کیا اور اس سے پہلے کہ 18واں دنیا میں آ جاتا گاؤں والے پہنچ گئے اور رام سنہہ کو سمجھانا شروع کر دیا۔ طویل سرکھپائی کے بعد رام سنہہ منصوبہ بندی پر رضامند ہو گیا۔ اس پر اس کی بیوی کانو سنگوٹ کو ہسپتا

ل لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کرکے بچے پیدا کرنے کی صلاحیت ختم کر دی۔ رپورٹ کے مطابق رام سنہہ کے ہاں آخری بچہ اس کا بیٹا وجے تھا جو 2013ء میں پیدا ہوا۔ اس نے اتنے سارے بچے بیٹے کی خواہش میں پیدا کئے اور ایک بیٹے کی پیدائش کے بعد وہ ایک اور بچہ چاہتا تھا کہ شاید دوسرا بھی بیٹا ہو جائے۔ رام سنہہ کا کہنا تھا کہ میں اس لئے بیٹے کا خواہش مند تھا تاکہ وہ بڑھاپے میں ہمارا سہارا بنے۔ میں اپنی بیٹیوں کی بھی پوری طرح دیکھ بھال کرتا ہوں لیکن مجھے بیٹے کی شدید خواہش تھی۔ رپورٹ کے مطابق رام سنہہ ایک ایکڑ زمین کا مالک ہے جہاں وہ مئی اور گندم اگاتا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں میاں بیوی دوسروں کے کھیتوں میں محنت مزدوری کرتے ہیں تاکہ کچھ اضافی آمدنی حاصل کر سکیں اور اپنے بچوں کو پال سکیں۔ان کی 16میں سے 2 بیٹیاں انتقال کر چکی ہیں جبکہ 2کی شادی ہو چکی ہے۔ باقی ابھی ان کے پاس ہی ہیں۔