خاوند بیوی کے نیچے دب کر دار فانی سے کوچ کرگیا، خاتون خانہ بھی چل بسی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 21:08 شام

راجکوٹ (شفق ڈیسک) بھارتی شہر راجکوٹ کی رام دھام سوسائٹی میں اپنی نوعیت کا عجیب و غریب حادثہ پیش آیا ہے جہاں خاوند اپنی بھاری بھرکم اور ہٹی کٹی بیوی کے نیچے دب کر دار فانی سے کوچ کرگیا جبکہ خاوند کا کچومر بنانے والی خاتون خانہ بھی جان کی بازی ہار گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 68 سالہ منجولا وٹھلانی نامی خاتون جس کا وزن 128 کلو ہے کے بیٹے اشیش کو سانس کا مسئلہ پیش آیا تو خاتون جلد بازی میں اٹھی اور ممتا سے مجبور ہو کر بیٹے کی طرف دوڑنے پر مجبور ہوگئی۔ خاتون کا شوہر نٹور لال خاتون خانہ ک

ے پیچھے ہی سیڑھیوں پر چلا جارہا تھا کہ 128 کلو وزنی خاتون سیڑھیوں سے سلپ ہوگئی اور اپنے شوہر کو بھی رگیدتی ہوئی نیچے لے گئی۔ اپنی ہی بیوی کے نیچے دبنے سے نٹور لال کے سر میں شدید قسم کی چوٹیں آئیں جبکہ خاتون بھی زخمی ہوگئی۔ نٹور لال اور منجولا کا بیٹا اشیش اپنی بیوی نشا کے ہمراہ گراؤنڈ فلور پر ہی اقامت پذیر تھا۔ صبح 4 بجے کے قریب اشیش کی بیوی نشا اپنے والدین کے گھر سے واپس آئی اور جلد بازی میں اپنے خاوند کی طبیعت دیکھنے کیلئے سیڑھیاں چڑھی لیکن راستے میں ہی وہ ٹھوکر کھا کر اپنے سسر نٹور لال کے اوپر جا گری۔ نشا نے اپنے ساس اور سسر کو خون میں لت پت دیکھا تو اس نے فوری طور پر پولیس اور ایمبولینس کو فون کیا اور دونوں کو ہسپتال منتقل کرایا تاہم کئی گھنٹے تک مسلسل خون بہتے رہنے کی وجہ سے دونوں میاں بیوی جان کی بازی ہار چکے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نٹورلال کی موت کی وجہ سر میں لگنے والی چوٹوں اور خاتون منجولا کی موت جسم کے مختلف حصوں بالخصوص کمر میں لگنے والی چوٹوں سے خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔