جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کے خیالات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 09, 2016 | 16:23 شام

ممبئی (شفق ڈیسک) بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ کامیابی بالکل معروف گیم کینڈی کرش کی طرح ہوتی ہے جہاں آپ آگے سے آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے خیالات کے اظہارمیں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹتی ہیں اور ہمیشہ خواتین کیلئے اپنی آواز بلند رکھتی ہیں تاہم اداکاری میں بھی بھرپور محنت کر کے بہتر سے بہتر بھی پرفارم کرتی ہیں اور یہ ہی ان کی کامیابی کا راز بھی سجھا جاتا ہے۔ بھارتی

میڈیا رپورٹس کیمطابق اداکارہ پریانکا کا کامیابی کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ بالکل ایک معروف گیم کینڈی کرش کی مانند ہے جہاں آپ آگے سے آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اور کسی بھی لیول کو دوبارہ نہیں کھیلتے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ یہ سوچنے لگ گئے کہ آپ کامیاب ہیں یا ہو گئے ہیں تو آپ کبھی بھی مزید کامیابی کی توقع نہیں رکھیں گے کیونکہ آپ نے سوچ لیا کہ آپ نے وہ سب کر لیا جو آپ کرنا چاہتے تھے۔ پریانکا دنیا کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں شامل ہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بار بار جیتنا پسند ہے، اگر میں نے زندگی میں کامیابی حاصل کی بھی ہے تو میں اس کے بارے میں نہیں سوچتی ہوں۔ پریانکا کا اپنے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ایسی لڑکی ہیں جو وہ سب بول دیتی ہے جو اس کے ذہن میں چل رہا ہوتا ہے جہاں بہت سی خواتین کو اتنا نہیں بولنا چاہیئے جبکہ وہ اس طرح کی لڑکی ہیں جو زندہ رہنے کیلئے کام کرتی ہے۔