دپیکا پڈوکون ٹوئٹر پر مقبول ترین اداکارہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 04, 2016 | 19:27 شام

ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کا شمار بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ مشہور اور پسندیدہ اداکاراﺅں میں ہوتا ہے مگر وہ ٹوئٹر پر ایشیاءکی سب سے زیادہ مشہور ترین ادکارہ بن گئی ہیں بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دیپکا پڈوکون کو ٹوئٹر پر دیکھنے والے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے زیادہ بتائی جا رہی ہے اور یہ تعداد دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ان کے فالورز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز انڈونیشیا کی گلوکارہ ایگنیزمو کا تھا اب یہ اعزاز دپیکا نے ان سے چھین کر اپنے نام کروا لیا ہے دیکھنا یہ ہے کہ یہ اعزاز وہ کب تک اپنے نام رکھتی ہے اور ان کے فالورز کی تعداد اور کتنی بڑھتی ہے۔