ہر لڑکی کی جسمانی ساخت یا بناوٹ مختلف ہوتی ہے: نیہا دھوپیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 15:36 شام

ممبئی (شفق ڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ نیہا دھوپیا کا کہنا کہ ایک ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹوں پر پابندی سے وہ بھی متاثر ہوئی ہیں لیکن لوگ انکی مدد کر رہے ہیں اس لئے انکا کام چل رہا ہے۔ نیہا اپنی آنیوالی فلم’’موہ مایا منی‘‘ کے پروموشن کیلئے آئی تھیں جہاں انہوں نے بی بی سی ہندی کے سوشانت موہن سے اس موضوع پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوٹ پر پابندی سے تقریباً سبھی لوگ کافی پریشان ہیں لیکن اس پریشانی کے عالم میں بھی وہ ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔ نیہا نے کہا کہ اپنے پ

ڑوسی کو جب میں نے بتایا کہ میرے پاس کیش ختم ہو گیا ہے تو انھوں نے مجھے کچھ سو سو کے نوٹ دے دیئے وہیں میرے پھل والے نے کیش نہ ہونے کی بات پر خوشی سے کہا کہ میڈم آپ پھل لیتی رہیے، جب 2000 کی قیمت ہو جائے گی تب میں ایک ساتھ ہی لے لوں گا۔ نیہا دھوپیا نے باڈی شیمنگ پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی خواتین اور خاص کر نوجوان لڑکیوں کو سمجھنا ہو گا کہ ہر لڑکی کی جسمانی ساخت یا بناوٹ مختلف ہوتی ہے۔ ماڈلز جیسا نظر آنا بالکل بھی صحت مندی کی بات نہیں ہے اور اگر آپ ایسا کر رہی ہیں تو آپ اپنے جسم کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ نیہا کہتی ہیں کہ ماڈلز ایسا کرتی ہیں کیونکہ انہیں ریمپ پر کپڑوں کو شو کرنا ہوتا ہے، لیکن وہ ایسا بہت سالوں تک نہیں کرتیں اور ہر لڑکی زیرو فگر نہیں ہو سکتی کیونکہ ہر ایک کا میٹابولزم مختلف ہوتا ہے۔ نیہا خود 16 سالوں سے ماڈلنگ میں سرگرم ہیں اور کہتی ہیں کہ میں کبھی زیرو فگر کی حمایت نہیں کرتی اور جو میگزین ہمارے جسم کو فوٹو شاپ کر کے دکھاتی اور شائع کرتی ہیں آپ ان کے بہکاوے میں نہ آئیں۔