رکن پارلیمنٹ کی چودہ سالہ بچی سے زیادتی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 08, 2017 | 21:24 شام
نئی دہلی (شفق ڈیسک) بھارت میں انسانوں کی سمگلنگ کا شکار چودہ سالہ لڑکی کے مبینہ ریپ کے الزام میں ایک رکن پارلیمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کیمطابق پولیس نے نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں اس سیاستدان کی گرفتاری کی پولیس نے تصدیق کر دی۔ گرفتار کیے جانے والے پارلیمانی رکن کا تعلق شمالی مشرقی ریاست میگھالیا سے ہے۔ ریاستی دارالحکومت شیلونگ میں پولیس کے ایک اعلی اہلکار نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے رکن پارلیمان کا نام جولیئس دورپھنگ ہے، جسے کئی روز تک پولیس کی گرفت میں آنے سے بچنے کی کوششوں کے بعد بالآخر گزشتہ رات گئے نزدیکی شہر گوہاٹی سے حراست میں لے لیا گیا۔ویویک سائیم نامی پولیس اہلکار کے مطابق ملزم جولیئس کو گزشتہ شب گرفتار کر کے اس پر ایک کم عمر لڑکی کے ریپ اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزم کی عمر 51 برس ہے اور وہ ایک ایسا سابقہ عسکریت پسند کمانڈر ہے، جو اب ریاستی قانون ساز ادارے کا رکن ہے۔ اس ملزم نے مبینہ طور پر ایک ایسی 14 سالہ لڑکی کے ساتھ دو مرتبہ جنسی زیادتی کی، جسے انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے مجرموں نے اس کے ہاتھ بیچا تھا۔