ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کی سوشل میڈیا پر جنگ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 03, 2016 | 16:41 شام

بالی ووڈ ادکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان 18 سال بعد علیحدگی جبکہ گزشتہ دنوں ان کے اختلافات ختم ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ جس کی ارباز خان نے تردید بھی کی۔ ارباز خان نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ملائکہ اروڑہ کو نام لئے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا مجھے نہیں پتہ میں کتنا طاقت ور ہوں کیونکہ میں نے ایک ایسے انسان کو معاف کیا ہے جسے اپنی غلطی پر کوئی افسوس نہیں یہاں تک کہ ابھی تک اس نے مجھ سے معافی بھی نہیں مانگی۔ تاہم اب ان دونوں فنکاروں کی جنگ سوشل میڈیا پر شروع
ہو گئی ہے۔