سشما سوارج کی کچھ عرصہ سے طبعیت ناساز تھی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 16:51 شام

نئی دہلی (شفق ڈیسک) بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج گردوں میں خرابی کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سشما کو سات نومبر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بیماری کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے گردے خراب ہو گئے ہیں۔ گردے ٹرانسپلانٹ کرنے کیلئے میرے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ میں اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہوں۔ خیال رہے کہ سشما سوارج کی کچھ عرصہ سے طبعیت ناساز تھی۔ انھیں سب سے پہلے امراض قلب کے علاج کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔