کرنٹ کے تار پکڑنے کے باوجود عورت زندہ بچ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 20:19 شام

 

نائیجیریا (شفق ڈیسک) نائیجیریا میں ایک اسی سالہ خاتون خودکشی کرنے کیلئے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئی مگر جب اس نے تاروں کو چھوا تو ایسا حیران کن واقعہ پیش آ گیا کہ دیکھنے والوں نے اسے جادوگرنی قرار دے دیا۔ رپورٹ کیمطابق جب اس خاتون نے کھمبے پر چڑھ کر تاروں کو ہاتھ لگایا تو اس پر بجلی بے اثر رہی اور وہ دوبارہ زندہ و سلامت کھمبے سے واپس اتر آئی۔ جب وہ کھمبے سے اتری تو لوگوں کی بڑی تعداد اس کے گرد جمع ہو گئی جنہوں نے اسے جادوگرنی قرار دے دیا۔ رپورٹ کیمطابق علاقے میں اس خاتون کے متعلق

ایک افواہ یہ بھی گردش کر رہی ہے کہ وہ جادوگرنیوں کی ایک میٹنگ سے اڑتی ہوئی واپس آرہی تھی اور تاروں میں پھنس گئی اور جب وہ کھمبے سے نیچے اتر رہی تھی لوگوں نے اسے دیکھ لیا۔ انٹرنیٹ پر خاتون کی کھمبے سے اترتے ہوئے بنائی گئی تصاویر بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہیں۔ اسکی تصاویر پر ایک شخص نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جادوگرنی نہیں ہو سکتی۔ اگر یہ جادوگرنی تھی تو اسے کھمبے سے نیچے اترنے میں دیگر افراد کی مدد کی ضرورت نہ ہوتی۔